Friday, September 13, 2019

أمات الكتب في الفنون

[أمات الكتب في الفنون] :
................
🖊️ابو تقی الدین ضیاء الحق سیف الدین
................
لائبریری دو طرح کی ہو سکتی ہے ایک بحث وتحقيق کے لئے،اس میں مختلف علوم وفنون کی ہزاروں بلکہ لاکھوں کتابیں رکھی جا سکتی ہیں.
اور دوسری اپنی ذات کے تطور کے لئے، اس میں آدمی اپنی من پسند کی کچھ اہم کتابوں کو رکھتا ہے تاکہ وہ اور ان کے گھر کے افراد اس سے استفادہ کر سکیں.
ہم آج قارئین کے لئے اسی دوسری قسم کی لائبریری کی اساس وبنیاد کے تعلق سے چند اہم کتابوں کا تذکرہ کریں گے.
کسی نے درست کہا ہے:"لا يغني كتاب عن كتاب" لیکن یہ بات بھی ہے کہ :"لكل فن أصول ومهمات حوت معظم ما في غيرها"،تو لیجئے اسے پڑھیے:
1-شروح حدیث میں :
اگر آپ کے پاس "فتح الباري لابن حجر" ہے تو یہ شرح آپ کو کتب حدیث کی بہت سی شروحات سے بے نیاز کر دے گی.
2-فقہ میں :
اگر آپ کے پاس ابن قدامہ کی مشہور کتاب"المغني" ہے تو یہ کتاب آپ کو بہت ساری فقہ کی کتابوں سے بے نیاز کر دے گی.
3-غریب حدیث میں :
اگر آپ کی لائبریری میں ابن اثیر کی"النهاية في غريب الحديث" کے ساتھ سیوطی کی"مستدرك على النهاية" بھی ہے تو آپ کو اس فن کی دیگر کتابوں کی ضرورت نہیں پڑے گی.
4-مصطلح الحدیث میں :
اگر آپ کے پاس "نزهة النظر لابن حجر" کے ساتھ "فتح المغيث للسخاوي"یا"تدريب الراوي للسيوطي" ہے تو کافی ہے.
5-نحو میں :
اگر آپ کے پاس "شرح ابن عقيل على ألفية ابن مالك" ساتھ "النحو التطبيقي لخالد عبد العزيز" ہے تو یہ دو کتابیں اس فن کی درجنوں کتابوں سے بے نیاز کر دیں گی.
6-صرف میں :
اگر آپ کی لائبریری میں "شذا العرف في فن الصرف للحملاوي" یا"التطبيق الصرفي" ہے تو آپ صرف کی دوسری کتابوں سے بے نیاز ہیں.
7-عربی ادب میں :
اکثر علما ان کتابوں کے مطالعہ کی ترغیب دیتے ہیں :
أ-جواهر الأدب لأحمد الهاشمي.
ب-البيان والتبيين/البيان والتبيُّن"للجاحظ.
ج-أدب الكاتب لابن قتيبة الدينوري.
د-الكامل للمبرد.
ھ-كتاب النوادر لأبي علي القالي.
8-عربی لغت میں :
اگر آپ کے پاس لغت کی درج ذیل کتابیں ہیں تو آپ کو اس فن کی مزید دیگر کتابوں کی ضرورت نہیں پڑے گی.
أ-مختار الصحاح للرازي(ايک جلد میں) .
ب-المصباح المنير للفيومي (ایک جلد میں).
ج-المعجم الوسيط (دو جلدوں میں).
د-فقہ اللغة وسر العربیة للثعالبي(ایک جلد میں).
ھ-القاموس الوحيد (اردو، دوجلدوں میں).
9-اردو لغت میں :
فیروز اللغات اگر آپ کے پاس ہے تو آپ اردو کی دیگر لغات سے بے نیاز ہیں.
10-علم اسماء الرجال میں :
اگر آپ کے پاس "تقريب التهذيب لابن حجر" اور"الأعلام للزركلي" ہے تو بہت حد تک کام چل جائے گا ،لیکن اگر آپ کو اس فن میں دلچسپی ہے تو درج ذیل کتابیں ضروری ہیں :
أ-تهذيب التهذيب لابن حجر العسقلاني.
ب-ميزان الاعتدال للذهبي.
ج-لسان الميزان لابن حجر العسقلاني.
ان کتابوں میں تقریباً ان تمام راویوں کی سوانح عمریاں مل جائیں گی جن پر احادیث کی اسانید کا مدار ہے.
11-علوم قرآن میں :
سیوطی کی "الاتقان في علوم القرآن" اگر آپ کے پاس ہے تو کافی ہے. (مجمع الملك فهد سے یہ کتاب سات جلدوں میں چھپ چکی ہے).
اس کے ساتھ اگر شیخ مساعد طیار کی"المحرر في علوم القرآن" بھی ہے تو نور علی نور ہے.
12-اصول فقہ میں :
عبد الکریم زیدان کی کتاب "الوجيز" راہ ہموار کرے گی، جبکہ سمعانی کی "قواطع الأدلة" تحقيق کے دروازے وا کرے گی.
13-تفسير میں :
أ-مختصر میں"الوجيز الواحدي" يا "المختصر في التفسير لنخبة من العلماء"یا"أحسن البيان أردو" .
ب-متوسط ميں"تفسير ابن كثير".
اس تفسير کو لازم پکڑئیے، امام شوکانی نے اس عظیم الشان کتاب کے متعلق لکھا ہے :"ما أعلم تفسيرا أحسن منه فكيف مثله؟!" [البدر الطالع].
شوکانی نے اس کتاب کے تعلق سے سیوطی کا قول بھی نقل کیا ہے :" ما على وجه الأرض أحسن من تفسير ابن كثير".
ج-علم تفسیر میں گہرائی اور تبحر کے لئے "تفسير الطبري" یا"تفسير القرطبي" یا" التحرير والتنوير لابن عاشور".
14-اصول تفسير میں :
اگر آپ کے پاس مقدمة أصول تفسير لابن تيمية ہے تو کافی ہے.
15-عقیدہ میں :
اگر آپ کے پاس"شرح العقيدة الطحاویة لابن أبي العز الحنفي" کے ساتھ "التنبيهات السنية على العقيدة الواسطية لابن رشيد" ہے تو یہ کتابیں عقیدہ کے باب میں آپ کے لئے کافی ہیں.
16-حدیث کی کتابوں میں :
أ-صحيح البخاري.
ب-صحیح مسلم.
ج-یا "الجمع بين الصحيحين لعبد الحق الإشبيلي".
اگر آپ کی لائبریری کی زینت یہ کتابیں بنی ہوئی ہیں تو آپ نے بہت سا خیر جمع کر لیا ہے.
27-تاریخ میں :
"البداية والنهاية لابن كثير" اور "تاريخ الخلفاء للسيوطي" اگر آپ کے پاس ہے تو بہت حد تک کام چل جائے گا.
18-سیرت النبی میں :
عربی داں کے لئے "زاد المعاد في هدي خير العباد لابن قيم" اور اردو جاننے والوں کے لئے منصور پوری کی"رحمة للعالمين"دوسری کتابوں سے بے نیاز کر دے گی.
19-احکام میں:
اگر آپ کے پاس ابن حجر کی مشہور زمانہ تصنیف "بلوغ المرام" ہے تو کافی ہے.
20-فن فتویٰ میں :
أ-التمهيد لابن عبد البر.
ب-المحلى لابن حزم.
ج-مجموع الفتاوى لابن تيمية.
21-ترغیب وترھیب میں :
نووی کی"ریاض الصالحین" اور منذری کی "الترغیب والترهيب" سے کام چلا سکتے ہیں.
22-صالحین اور اللہ والوں کی سیرت میں :
"سیر أعلام النبلاء للذهبي" اور"حلية الأولياء وطبقات الأصفياء لأبي نعيم" سے بڑھ کر کوئی کتاب نہیں ہے.
23-اذکار اور دعا میں :
"الوابل الصيب لابن قيم" اور"حصن المسلم" بے نظیر کتابیں ہیں.
24-رد میں :
باطل فرقوں کی رد میں بہت سارے علما کی تصانیف ہیں لیکن اس باب میں "منهاج السنة لابن تيمية" اور "الصواعق المرسلة لابن قيم الجوزية "بے مثال ہیں.
شیخ عمران نے اپنی ایک کتاب میں"أمهات الكتب في الفنون" عنوان کے تحت چند کتابوں کا ذکر کیا ہے، میں نے اس میں کچھ اضافہ کرکے اسے اپنے قارئین کے لئے یہاں پیش کیا ہے.

No comments:

Post a Comment

جھوٹ ‏بولنے ‏والے ‏کا ‏منہ ‏کالا ‏ہو

اللہ تعالیٰ جھوٹ بولنے والوں کا منہ کالا کرے ........ 🖊️ابو تقی الدین ضیاء الحق سیف الدین .......  ‏شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے ایک جگہ لکھا ہ...