"فیاضی اور خیرات کا جو عمدہ طریقہ یہاں(فرانس) اور یورپ کے تمام ممالک میں جاری ہے وہ خاص کر لحاظ کے قابل ہے، ایشیائی ممالک فیاضی کے لئے مشہور ہیں لیکن فیاضی کا طریقہ ایسا ابتر ہے جس کی وجہ سے قوم گدائی اور دریوزہ گری میں مبتلا ہوگئی ہے، اچھے خاصے، توانا اور مضبوط آدمی بھیک مانگتے پھرتے ہیں، مولوی، صوفی، درویش نذر ونیاز کے بہانے بے تکلف گدائی کرتے ہیں لیکن یورپ کا طریقہ بالکل جدا ہے، کوئی شخص کسی شخص کے آگے دست طلب دراز نہیں کرتا، نہ کوئی شخص کسی شخص کو کچھ دے سکتا ہے، جو کچھ جس کو دینا ہوتا ہے خیراتی کارخانوں کے حوالہ کرتا ہے، وہاں سے نہایت احتیاط کے ساتھ وہ رقم ان لوگوں کو پہنچا دی جاتی ہے جو درحقیقت مستحق ہوتے ہیں، فرانس میں اس قسم کی کمیٹیاں اور خیراتی کارخانے جس کثرت سے ہیں ان کا شمار نہیں ہوسکتا، مصنف نے بہت سی کمیٹیوں کے نام لئے ہیں جن کی غرضیں مختلف ہیں، مثلاً یتیموں کی پرورش، غریب حاملہ عورتوں کی مدد، بیکار پیشہ وروں کے لئے کام کی تلاش، کنواری عورتوں کے لئے شادی کا انتظام وغیرہ وغیرہ، جن کی مجموعی تعداد 245 ہے لیکن باوجود اس کے قوم میں گداگری کی صفت کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا".
[السفر إلى المؤتمر /احمد زكی آفندی بحوالہ مقالات شبلی 126/4]
Sunday, January 27, 2019
قابل تقلید عمل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
جھوٹ بولنے والے کا منہ کالا ہو
اللہ تعالیٰ جھوٹ بولنے والوں کا منہ کالا کرے ........ 🖊️ابو تقی الدین ضیاء الحق سیف الدین ....... شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے ایک جگہ لکھا ہ...
-
[قرآن کریم میں وارد"فتیل"-"نقیر"-اور"قطمیر"کا معنی] کل شام کی بات ہے ایک بھائی نے مجھ سے"نقیر"...
-
صفة اليدين : [ اللہ تعالی کے دو ہاتھ ہیں،اللہ تعالی کی یہ ایک ذاتی صفت ہے ]: اللہ تعالی کا ارشاد ہے : ﴿بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَان﴾[...
-
[تصنيف وتالیف کی اہمیت اور اس میں اہل علم کا منہج] : .............. 🖊️ابو تقی الدین ضیاء الحق سیف الدین ............. 1 -اما...
No comments:
Post a Comment